لنڈے کے کپڑے استعمال کرنا کیسا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

لنڈے کے کپڑے استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب :

لنڈے کے کپڑے دھو کر استعمال کرنا جائز ہے۔ اہل کفر اور اہل شرک کی اشیا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
سیدنامغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
عليه جبة شأمية .
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شامی جبہ زیب تن کیا ہوا تھا۔“
(صحيح البخاري : 363 ، صحیح مسلم : 274)
❀ علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (449ه) فرماتے ہیں:
فيه من الفقه : إباحة لبس ثياب المشركين؛ لأن الشام كانت ذلك الوقت دار كفر .
”اس حدیث میں یہ فقہ ہے کہ مشرکین کے کپڑے پہننا مباح ہے، کیونکہ اس وقت شام دار کفر تھا۔“
(شرح صحيح البخاري : 25/2)
❀ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ (795 ھ) فرماتے ہیں:
جواز الصلاة فيما يجلب من بلاد المشركين من ثيابهم.
”ان کپڑوں میں نماز جائز ہے، جو اہل شرک کے علاقوں سے لائے گئے ہوں۔“
(فتح الباري لابن رجب : 378/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1