لمبے دن والے ممالک میں افطار کا وقت اور روزے کا حکم

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

جن ممالک میں سورج بہت تاخیر سے غروب ہوتا ہے

سوال :۔

ہمارے ملک میں سورج شام کو ساڑھے نو یا ساڑھے دس بجے غروب ہوتا ہے تو ہم کس وقت افطار کریں؟

فتوی :۔

آپ اسی وقت افطار کریں گے جب سورج غروب ہوگا۔ جب تک آپ کے ہاں دن ہوگا روزہ فرض ہوگا خواہ دن کتنا ہی لمبا ہو۔