لاپتہ شوہر کے معاملے میں خلع کا شرعی حل

سوال:

میرا چھوٹا بھائی 12 سال پہلے ایران گیا تھا اور ابھی تک اس کی کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔ اب اس کی بیوی خلع لینا چاہتی ہے۔ اس صورت میں کیا کیا جائے؟

جواب از فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ ، فضیلۃ الباحث فہد انصاری حفظہ اللہ

اس معاملے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ مفقود الخبر (لاپتہ شخص) کے حوالے سے راجح قول یہ ہے کہ وقت کے قاضی (جج) حالات اور واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

مزید وضاحت:

امام بخاری رحمہ اللہ کے رجحان کے مطابق، ایک سال کا انتظار کرنا مناسب ہے۔ اس رائے کی بنیاد لقطہ والی حدیث سے استدلال ہے۔

چونکہ اس مسئلے میں کتاب و سنت سے واضح نص موجود نہیں اور فقہاء کے اقوال میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے، اس لیے ہر دور کے حالات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو معتبر تسلیم کیا جائے گا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے