"قیمت بتانے کا حق – مالک کو ترجیح حاصل ہے”
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

چیز کی قیمت بتانے کا زیادہ حق کسے ہے، بیچنے والے کو یا خریدار کو؟

جواب :

کسی چیز کی قیمت بتانے کا زیادہ حق بیچنے والے کو حاصل ہے، کیونکہ وہ چیز اس کی ملکیت ہے۔
❀ علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (449ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف بين الأمة أن صاحب السلعة أحق الناس بالسوم فى سلعته، وأولى بطلب الثمن فيها .
”اس میں اُمت کا کوئی اختلاف نہیں کہ سامان کا مالک اپنے مال کی قیمت بتانے اور قیمت مانگنے کا زیادہ حق دار ہے۔“
(شرح صحيح البخاري : 235/6)
❀ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی فتویٰ ہے۔
(مسائل الإمام أحمد برواية ابن أبي حرب الجرجرائي، ص 56)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1