مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

قضاء نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کا حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 135

سوال

قضاء نماز میں فرضوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورۃ ملانی چاہیے یا نہیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قضاء نماز میں فرض رکعتوں کے اندر سورۃ الفاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورۃ ملانی چاہیے۔

یعنی جیسے فرض نمازوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد قرآن کی کوئی اور سورۃ یا آیتیں ملائی جاتی ہیں، ویسے ہی قضاء نماز کی ادائیگی میں بھی سورۃ الفاتحہ کے ساتھ دوسری سورۃ کا اضافہ کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔