ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
قصر نماز میں نمازوں کی رکعات کیا ہیں؟
جواب:
قصر نماز دورکعت ہے، جو ظہر، عصر اور عشاء کی نمازوں میں کی جاسکتی ہے۔ نماز مغرب اور نماز فجر میں قصر نہیں، یہ دونوں پوری پڑھی جائیں گی۔
❀ امام ابن منذر رحمہ اللہ (319ھ) فرماتے ہیں:
أجمعوا على أن لا يقصر فى المغرب، ولا فى صلاة الصبح.
”فقہا کا اجماع ہے کہ نماز مغرب اور نماز فجر میں قصر نہیں۔“
(الإجماع: 60)