تحریر: عمران ایوب لاہوری
قصاص کس چیز سے لیا جائے گا
(احناف ) قصاص صرف تلوار سے ہی لیا جائے گا ۔
[المبسوط: 122/66 ، المغنى: 510/11 ، بداية المجتهد: 45/2 ، نيل الأوطار: 457/4]
ان کی دلیل یہ روایت ہے کہ :
لا قود إلا بالسيف
”قصاص صرف تلوار کے ساتھ ہے ۔“
[ضعيف: ضعيف ابن ماجة: 581 ، إرواء الغليل: 287/7 ، ابن ماجة: 2667 ، كتاب الديات: باب لا قود إلا بالسيف ، شرح معاني الآثار: 184/3 ، دار قطني: 106/3 ، بيهقى: 62/8 ، كشف الأستار للبزار: 1527 ، حافظ ابن حجرؒ نے بهي اسے ضعيف كها هے۔ تلخيص الحبير: 38/4]
یہ روایت ضعیف ہے لٰہذا یہ مسئلہ صحیح نہیں اور قصاص کسی بھی چیز کے ذریعے لیا جا سکتا ہے ۔