قریب الموت کافر کو اسلام کی دعوت دینا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

قریب المرگ کافر کے پاس دعوت اسلام کے لیے جانا

(البانیؒ) اس میں کوئی حرج نہیں ۔
[أحكام الجنائز: ص/ 21]
جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی بچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے اور اس کے سر کے پاس بیٹھ گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا اسلم ”تو مسلمان ہو جا۔“ اس نے اپنے قریب موجود والد کی طرف دیکھا تو اس نے بچے کو کہا کہ ابو القاسم کی بات مان لو، پھر وہ بچہ مسلمان ہو گیا لٰہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوئے باہر نکل گئے کہ الحمد لله الذى أنقذه من النار ”تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے اسے آگ سے بچا لیا۔“ پس جب وہ بچہ فوت ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صلوا على صاحبكم
”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو ۔ “
[أحمد: 175/3 ، أحكام الجنائز: ص/21]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1