ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
قسم اٹھائی کہ فلاں دن قرض ادا کر دوں گا، مگر ادا نہ کر سکا، تو کیا حکم ہے؟
جواب:
یہ ایسی قسم نہیں کہ جس پر کفارہ لازم ہو۔ یہ یقین دہانی کے لیے اٹھائی گئی قسم ہے، یا یوں سمجھیے کہ وعدہ ہے۔ ایسا شخص اگر جان بوجھ کر قرض کی ادائیگی نہیں کرے گا، تو وعدہ خلافی کی وجہ سے گناہ گار ہوگا، البتہ اس پر قسم کا کفارہ نہیں ہوگا۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا﴾
(بني إسرائيل: 34)
”وعدہ وفا کرو کہ وعدہ کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔“