قربانی کے وقت جانور کو قبلہ رخ کرنا مسنون ہے
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن سینگ والے دو چتکبرے ، خصی مینڈھے ذبح کیے ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبلہ رخ کیا تو کہا:
وَجَّهُتُ وَجُهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنكَ وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِسْمِ اللهِ وَاللهُ اكبر
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبح کر دیا ۔“
[ضعيف: ضعيف ابو داود: 597 ، ابو داود: 2795 ، كتاب الضحايا: باب ما يستحب من الضحايا ، اگرچه شيخ البانيؒ نے اس روايت كو ضعيف قرار ديا هے ليكن يه حديث حسن درجه تك پہنچ هي هے۔]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے قبلہ رخ کیا ۔ اس لیے یہ عمل بھی مسنون ہے ۔