سوال
قربانی کا گوشت غیر مسلموں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کے گوشت میں کچھ حصہ صدقہ ہوتا ہے، اور صدقہ والے حصے سے غیر مسلم کو دینا جائز نہیں ہے۔
◈ قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
◈ ایک حصہ خود استعمال کے لیے
◈ دوسرا حصہ رشتہ داروں اور دوستوں کو ہدیہ کے طور پر
◈ تیسرا حصہ فقراء اور مساکین کے لیے صدقہ کی نیت سے
جب قربانی کے گوشت سے متعلق صدقہ والے حصے کی بات کی جائے تو وہ غیر مسلم کو نہیں دیا جا سکتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب