ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، جلد 1، صفحہ 593
سوال
ایک شخص نے قربانی کے لئے جانور خریدا، جو عید سے چند روز قبل مر گیا۔ اس شخص میں نیا جانور خریدنے کی قطعاً استطاعت نہیں۔ اب اس کی قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پہلے جواب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ قربانی واجب نہیں بلکہ سنت مؤکدہ ہے۔ اسی طرح سوال نمبر ۱ کے جواب میں وضاحت کی گئی ہے کہ صرف قربانی کے جانور کا انتخاب کر لینے یا خرید لینے سے قربانی واجب نہیں ہو جاتی۔
لہٰذا اگر کسی شخص کا قربانی کا جانور عید سے قبل مر جائے اور اس کے پاس دوسرا جانور خریدنے کی استطاعت نہ ہو، تو وہ معذور شمار ہوگا۔ اس صورت میں اس پر قربانی کا اعادہ کرنا ضروری نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب