ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
قرائے سبعہ (سات قراء ) کون کون سے ہیں؟
جواب:
قرائے سبعہ سے وہ سات مشہور قاری ہیں ، جن کے نام یہ ہیں :
① نافع بن عبد الرحمن بن ابی نعیم
② عبد اللہ بن کثیر مولی عمر و کنانی
③ ابو عمر و بن علاء تمیمی
④ عبد اللہ بن عامر بن یزید دمشقی
⑤ عاصم بن بہدلہ کوفی
⑥ حمزه بن حبیب بن عماره زیات
⑦ علی بن حمزہ بن عبداللہ ابوالحسن کسائی نحوی