ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
قرآن کریم میں پہلا نسخ کون سا ہے؟
جواب:
قرآن کریم میں نسخ ہوا ہے، سب سے پہلا حکم، جو منسوخ ہوا، وہ تحویل قبلہ کا تھا، اس پر اہل علم کا اجماع ہے۔
❀ علامہ ابو عبداللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
أجمع العلماء على أن القبلة أول ما نسخ من القرآن.
علماء کا اجماع ہے کہ قرآن میں سب سے پہلے نسخ قبلہ کے بارے میں ہوا۔
(تفسير القرطبي: 151/2)