سوال
اگر کسی سے قرآن پاک گر جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کہتے ہیں کہ اگر قرآن ہاتھ سے گر جائے تو اس کے برابر آٹا وغیرہ دیا جائے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ کتاب و سنت میں اس حوالے سے کوئی مخصوص کفارہ بیان نہیں کیا گیا۔
◄ اس لیے توبہ اور استغفار کرنا ہی کافی ہے۔
◄ البتہ، کتاب و سنت سے یہ بات ثابت ہے کہ صدقہ گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
◄ اگر کوئی چاہے تو کچھ صدقہ بھی کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے قرآن کے گرنے کے برابر وزن یا مقدار کی کوئی قید نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب