ماخوذ ـ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 515
سوال
➊ کیا داڑھی رکھنا فرض ہے یا نہیں؟ اگر فرض ہے تو قرآن و حدیث سے دلیل بیان کریں۔
➋ کیا داڑھی نہ رکھنے والا کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کی بھی دلیل قرآن و حدیث سے پیش کریں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں داڑھی رکھنے کا واضح نبوی حکم موجود ہے:
{اَعْفُوْا اللِّحٰی}
(بخاری، کتاب اللباس، باب إعفاء اللحی)
اللہ تعالیٰ یا نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنا فرض ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
{وَمَا کَانَ لِمُوْمِنٍ وَّلاَ مُؤْمِنَۃٍ…}
لہٰذا داڑھی رکھنا فرض ہے۔ اس بات کی کوئی دلیل کتاب و سنت میں موجود نہیں کہ داڑھی رکھنے کے اس نبوی حکم کو "ندب” یعنی محض پسندیدہ عمل پر محمول کیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب