سوال
بغیر کسی عذر کے لیٹ کر یا تکیہ لگا کر ہاتھ میں قرآن پاک کھول کر کسی کو سنانا یا پڑھنا کیا قرآن کے ادب کے خلاف ہے؟ اسی طرح زمین پر پاؤں کے سامنے قرآن یا حدیث کی کوئی کتاب رکھ کر پڑھنا ادب کے خلاف ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید اور کتب حدیث ان چیزوں میں شامل ہیں جن کا احترام کرنا لازم ہے۔ اس لیے ان کو پڑھتے یا سنتے وقت ایسی کوئی حالت یا کیفیت اختیار نہیں کرنی چاہیے جس سے ان کی بے ادبی یا بے حرمتی کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب