ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 553
سوال
ہم نے کھمبوں پر ڈبے لگا رکھے ہیں تاکہ مقدس اوراق ان میں ڈالے جائیں اور ان کی بے حرمتی نہ ہو۔ لیکن لوگ اس میں پورے پورے قرآن مجید بھی ڈال دیتے ہیں جو بہت پرانے اور بوسیدہ ہو چکے ہوتے ہیں۔ اب ہمارے پاس ان کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ ان کے بارے میں کیا کیا جائے؟ کیا انہیں دفن کر دیا جائے؟ کیونکہ کچھ لوگ تو انہیں ڈیم میں بہا دیتے ہیں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس معاملے میں مجھے قرآن مجید کی کوئی آیت یا رسول اللہ ﷺ کی کوئی مرفوع حدیث معلوم نہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کی حفاظت کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے جو قرآن کریم کے احترام کے منافی نہ ہو، کیونکہ قرآن مجید کی تعظیم فرض اور ضروری ہے، جبکہ اس کی توہین ناجائز، حرام بلکہ کفر کے مترادف ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب