قرآن مجید میں آیات کے تعین کی حکمت

سوال

شیخ صاحب قرآن مجید میں ’الم‘ آیت ہے مگر ’المر‘ کیوں آیت نہیں ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

قرآن مجید جو ہمارے ہاتھ میں موجود ہے، اس کی ترتیب، اعراب، لکھائی اور تلاوت کے تمام امور توقیفی ہیں، یعنی یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مقرر شدہ ہیں۔ جہاں آیت کا تعین کیا گیا ہے، وہاں وہ آیت موجود ہے اور جہاں ایسا تعین نہیں کیا گیا، وہاں آیت نہیں ہے۔

لہٰذا، ’الم‘ آیت ہے کیونکہ اس کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ ’المر‘ کو آیت کے طور پر مقرر نہیں کیا گیا۔ یہی مناسب جواب ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1