ماخوذ : احکام و مسائل، تعویذ اور دم کے مسائل، جلد 1، صفحہ 463
سوال
کیا کسی بزرگ عالم دین کے وظائف اور معمولات کو انسانی فائدے کے لیے اختیار کیا جا سکتا ہے؟ اور قرآن کی آیات لکھ کر تعویذ بنانا اور پہننا کیسا عمل ہے؟ نیز، اس سے کس حد تک فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- اگر کسی بزرگ عالم دین کے وظائف یا معمولات کتاب و سنت سے متصادم نہ ہوں، تو ان پر عمل کرنا جائز ہے۔
- تاہم، کتاب و سنت میں وارد اذکار اور وظائف ان خود ساختہ معمولات سے کہیں زیادہ بہتر اور افضل ہیں۔
- رہا معاملہ تعویذ کا، خواہ وہ قرآن و حدیث پر مشتمل ہی کیوں نہ ہو،
- اس کا بنایا جانا، بنوانا، پہننا یا کسی پر ڈالنا نبی کریم ﷺ سے ثابت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب