تحریر: عمران ایوب لاہوری
قبر کو پختہ کرناِ ، اس پر لکھنا ، اس پر عمارت بنانا اور زائد مٹی ڈالنا ممنوع ہے
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
نهى النبى صلى الله عليه وسلم أن يجصص القبر وأن يقعد عليه وأن بيني عليه
”نبي صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کو پختہ کرنے ، اس پر بیٹھنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع فرمایا ہے۔“
جامع ترمذی کی روایت میں یہ لفظ ہیں:
وأن يكتب عليه
”قبر پر لکھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ “
سنن نسائی میں یہ ہے:
او يزاد عليه
”اس پر (قبر کی مٹی سے) زائد مٹی ڈالنے سے بھی منع فرمایا ہے ۔“
[مسلم: 970 ، كتاب الجنائز: باب النهي عن تجصيص القبر والبناء عليه ، أبو داود: 3225 ، ترمذي: 1052 ، ابن ماجة: 1562 ، نسائي: 86/4 ، شرح معاني الآثار: 515/1 ، حاكم: 370/1 ، أحمد: 399/3]