قبر پر قرآن خوانی اور میت کا فائدہ: اسلامی تعلیمات اور ابن تیمیہ کا فتویٰ

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا قبر پر قرآن کریم پڑھنے سے میت کو فائدہ پہنچتا ہے؟

جواب :

قبر پر قرآن کریم پڑھنا ثابت نہیں ، اس سے منع کیا گیا ہے، نیز اس کا میت کو فائدہ نہیں پہنچتا۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
من قال : إنه عند القبر ينتفع الميت بسماعها دون ما إذا بعد القاري، فقوله هذا بدعة باطلة مخالفة لإجماع العلماء.
”جس نے یہ کہا کہ قرآن کریم کی قرآت اگر قبر پر کی جائے ،تو میت اسے سن کر فائدہ اٹھاتی ہے، نہ کہ دور سے پڑھنے والا۔ یہ قول بدعی، باطل اور علما کے اجماع کے خلاف ہے۔“
(مجموع الفتاوى :42/31)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️