ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث
سوال
کہا جاتا ہے کہ جب میت کو دفن کر دیا جاتا ہے تو روح کو سوال و جواب کے لیے دوبارہ جسم میں لوٹا دیا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سوال و جواب کے بعد روح جسم میں ہی رہتی ہے یا نہیں؟ اگر جسم میں نہیں رہتی تو پھر کہاں جاتی ہے؟ اور جب قبر میں راحت یا عذاب ہوتا ہے تو کیا روح جسم میں ہوتی ہے یا روح کا جسم سے کوئی تعلق ہوتا ہے؟ یا یہ کہ روح اور جسم کو الگ الگ عذاب یا راحت دی جاتی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبر اور برزخ میں ثواب و عذاب جسم اور روح دونوں کو ہوتا ہے۔
قبر اور برزخ کی کیفیت ایسی حقیقت ہے جو ہمارے ادراک اور سمجھ سے بالاتر ہے۔