ماخوذ : فتاوی علمیہ جلد 1، کتاب الجنائز، صفحہ 547
اعادہ روح اور منکر نکیر
سوال
کیا نکیرین کے سوال و جواب اور حساب کتاب کے بعد روح پھر میت کے بدن سے نکال لی جاتی ہے؟
(وقار علی، لاہور)
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چونکہ قبر کا اعادہ روح برزخی ہوتا ہے جس کا دنیاوی اعادے سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا نکالنے یا داخل ہونے سے دنیاوی زندگی ثابت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی کیفیت ہمیں معلوم ہے۔
ایسی چیز کے بارے میں قیاس آرائیوں سے بچنا چاہیے جس کا ہمیں علم ہی نہ ہو۔
(شہادت، دسمبر 2003ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب