تحریر: عمران ایوب لاہوری
قبروں پر جانور ذبح کرنا حرام ہے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا عقر فى الإسلام
”اسلام میں عقر (یعنی قبر پر ذبح) نہیں ہے۔“
امام عبد الرزاق کہتے ہیں کہ (جاہلیت میں ) لوگ قبر کے پاس گائے یا بکری ذبح کرتے تھے۔ (اسے عقر کہتے ہیں)۔
[صحيح: صحيح أبو داود: 2759 ، كتاب الجنائز: باب كراهية الذبح عند القبر ، أحمد: 140/3 ، أبو داود: 3222]
(ابن تیمیهؒ) قبروں پر ذبح کرنا مطلقا ممنوع ہے۔
[اقتضاء الصراط المستقيم: ص/182]
(نوویؒ) قبروں پر ذبح کرنا مذموم فعل ہے۔
[المجموع: 320/5]