فوٹو گرافی کے پیشے کا حکم
فوٹو گرافی کا پیشہ اختیار کرنا تصویر کی حرمت کی وجہ سے ناجائز ہے۔
➊ حدیث نبوی ہے کہ ”لوگوں میں سب سے سخت عذاب روز قیامت تصویر بنانے والوں کو ہو گا۔“
[بخاري: 5954 ، كتاب اللباس: باب ما وطئ من التصاوير]
➋ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من صور صورة فإن الـلـه مـعـذبه حتى ينفخ فيها الروح ، وليس بنافخ فيها أبدا
”جس نے بھی کوئی تصویر بنائی تو اللہ تعالی اسے اس وقت تک عذاب دیتا رہے گا جب تک وہ شخص اپنی تصویر میں جان نہ ڈال دے اور وہ کبھی اس میں جان نہیں ڈال سکتا ۔“
[بخاري: 2225 ، كتاب البيوع: باب بيع التصاوير التى ليس فيها روح]
یاد رہے کہ یہ وعید ذی روح کی تصویر بنانے والے کے لیے ہے اگر کوئی غیر ذی روح چیز کی تصویر بناتا ہے تو اس کی اجازت ہے جیسا کہ گذشتہ حدیث کے آخر میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم تصویریں بنانا ہی چاہتے ہو تو ان درختوں کی اور ہر اس چیز کی جس میں روح نہیں ہے تصویریں بنا سکتے ہو۔“
تحریر: عمران ایوب لاہوری