فوتگی کے موقع پر کھانا کھلانے اور کھانے کا شرعی طریقہ
سوال:
فوتگی کے موقع پر کھانا کھلانے اور کھانے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فوتگی کے موقع پر کھانا کھلانے کا جو شرعی حکم ہے، وہ درج ذیل حدیث سے معلوم ہوتا ہے:
’’رسول اللہﷺ نے فرمایا: خاندان جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، ان کے پاس ایسی خبر آئی ہے جس نے انھیں مشغول کر دیا ہے‘‘
(سنن ابی داؤد، کتاب الجنائز، باب صنعۃ الطعام لاھل المیت۔ سنن الترمذی، کتاب الجنائز، باب فی الطعام یصنع لاھل المیت)
اس حدیث کی روشنی میں:
✿ میت والوں کو کھانا کھلانا سنت ہے، نہ کہ ان سے کھانے کی توقع رکھنا۔
✿ شرعی طریقہ یہی ہے کہ میت کے اہل خانہ کو خود کھانے کے انتظام میں مشغول ہونے کے بجائے، دوسرے افراد ان کے لیے کھانا پکا کر یا خرید کر فراہم کریں۔
✿ مقصود یہ ہے کہ وہ غم اور مصروفیت کے عالم میں کھانے پکانے کی زحمت سے بچ جائیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب