مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

فوتگی کے بعد تین دن تک پھوڑی بیٹھنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

فوتگی کے بعد تین دن تک پھوڑی بیٹھنا کیسا ہے؟

جواب:

اسلام میں سوگ صرف عورتوں کے لیے ہے، مردوں کے لیے سوگ نہیں ہے، لہذا پھوڑی کا جواز نہیں۔
❀ علامہ طرطوشی رحمہ اللہ (520ھ) فرماتے ہیں:
أما الماتم، فممنوعة بإجماع العلماء وهو بدعة منكرة لم ينقل فيه شيء، وكذلك ما بعده من الإجتماع فى الثاني والثالث والسابع والشهر والسنة، فهو طامة
ماتم کے ممنوع ہونے پر اہل علم کا اجماع ہے۔ ماتم منکر بدعت ہے، اس بارے میں کچھ ثابت نہیں، اسی طرح دوسرے، تیسرے، ساتویں دن، مہینے اور سال کے بعد اجتماع کرنا بھی بہت بڑی مصیبت ہے۔
(الحوادث والبدع: ص 175)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔