فرض روزہ کی قضا باقی ہے، کیا نفل روزہ رکھنا جائز ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

فرض روزہ کی قضا باقی ہے، کیا نفل روزہ رکھنا جائز ہے؟

جواب:

فرض کی قضا باقی ہو، تب بھی نفل روزہ رکھا جا سکتا ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
يجوز صيام النفل مع بقاء قضاء رمضان
فرض روزوں کی قضا باقی ہونے کے باوجود نفل روزہ رکھنا جائز ہے۔
(المجموع شرح المهذب: 6/375)