ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
فرشتوں کی قسم اٹھانا کیسا ہے؟
جواب:
فرشتے مخلوق ہیں، مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں۔
❀ شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
أما الملائكة فاتفق المسلمون على أنه لا يحلف بأحد منهم ولا تنعقد اليمين إذا حلف به.
مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ کسی فرشتے کی قسم نہیں اٹھائی جائے گی، اگر کسی فرشتے کی قسم اٹھائی گئی تو وہ قسم منعقد نہیں ہوگی۔
(الرد على الإخنائي: 219)