فجر کی نماز جماعت سے ادا کرنے میں سستی کا علاج
سوال:
میں فجر کی نماز باجماعت ادا نہیں کر پاتا، سستی ہو جاتی ہے۔ براہ کرم کوئی وظیفہ بتائیں جس کی برکت سے میں فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کر سکوں۔
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انسان کی سستی اور دل کی کیفیت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اس لیے دل کو عبادت اور اطاعت کی طرف مائل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے درج ذیل مسنون دعا کو پابندی سے پڑھنے کا اہتمام کریں:
❀ «اَللّٰہُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِکَ»
(مشكوة كتاب الايمان باب الايمان بالقدر الفصل الاول)
"اے اللہ دلوں کے پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنی بندگی پر پھیر دے۔”
یہ دعا نہایت مؤثر ہے اور اس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتا ہے کہ وہ اس کے دل کو سستی اور غفلت سے ہٹا کر اپنی اطاعت اور عبادت کی طرف مائل کر دے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب