ماخوذ: احکام و مسائل – نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 213
فجر کی جماعت کے دوران سنتیں ادا کرنے کا حکم
سوال:
اگر فجر کی نماز کی جماعت کھڑی ہو جائے اور اتنا وقت ہو کہ کوئی شخص سنتیں ادا کر سکتا ہو، تو کیا ایسے وقت میں سنتیں پڑھنی چاہئیں؟ (یعنی بعد میں جماعت میں شامل ہونے کا موقع موجود ہو)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں پہلے جماعت میں شامل ہونا چاہیے اور سنتیں بعد میں ادا کرنی چاہئیں۔
دلیل:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اِذَا اُقِيْمَتِ الصَّلوٰةُ فَلَا صَلَاةَ اِلاَّ الْمَکْتُوْبَةَ
’’جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘
(مسلم۔ صلاۃ المسافرین۔ باب کراھۃ الشروع فی نافلۃ بعد شروع المؤذن فی اقامۃ الصلاۃ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب