ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
بندہ بھول کر غلطی سے صبح کی اذان ایک گھنٹہ قبل کہہ دیتا ہے اور کسی نمازی کو بھی پتہ نہیں لگتا کہ اذان گھنٹہ پہلے ہوئی ہے اور اسی حساب سے جماعت گھنٹہ قبل ہی کروا دی جاتی ہے اور سب نمازی نماز پڑھ کر چلے جاتے ہیں اور امام صاحب مسجد میں ہیں کہ اذانیں ہوتی ہیں امام صاحب کو اب پتہ چلتا ہے کہ اذان بھی اور جماعت بھی گھنٹہ قبل ہو گئی ہے۔
الجواب
ایسی صورت میں نماز دوبارہ پڑھیں کیونکہ قبل از وقت نماز نہیں ہوتی۔