غلام کی دیت اور قیمت کا حکم

تحریر: عمران ایوب لاہوری

غلام کی دیت اس کی قیمت ادا کرنا ہے اور اس کے زخموں کا ہرجانہ اس کی قیمت کے حساب سے ہی ہوگا
اس مسئلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی مرفوع روایت تو ہمیں نہیں ملتی لیکن یہ مسئلہ اہل علم کے درمیان بغیر کسی اختلاف کے اسی طرح ثابت ہے ۔
البتہ اس بات میں اختلاف ہے کہ اگر غلام کی قیمت آزاد کی دیت سے بھی زیادہ ہو جائے تو کیا اس کی قیمت کی ادائیگی لازم ہو گی یا نہیں؟ تو زیادہ راجح بات یہی ہے کہ لازم ہو گی ۔
[الروضه الندية: 661/2]

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے