ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
غلام سے بدفعلی کا کیا حکم ہے؟
جواب:
غلام سے بدفعلی بھی لواطت ہے، لواطت کی حرمت پر کئی قرآنی آیات اور متواتر احادیث شاہد ہیں۔ لواطت کسی کے ساتھ بھی جائز نہیں، یہ حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔
❀ حافظ ذہبی رحمہ اللہ (748ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على أن من فعل بمملوكه فهو لوطي مجرم
امت کا اجماع ہے کہ جس نے اپنے غلام کے ساتھ بدفعلی کی، وہ لوطی مجرم ہے۔
(الكبائر، ص 60)