تحریر: عمران ایوب لاہوری
غلاموں کو تادیب کے لیے مارنا
غلاموں کو تادیب و تربیت کے لیے مارنا جائز ہے بشرطیکہ دس کوڑوں سے زیادہ نہ مارا جائے ۔
[نيل الأوطار: 154/4]
حدیث نبوی ہے کہ :
إذا ضرب أحدكم خادمه فليحتنب الوجه
”جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو (تادیبا) مارے تو چہرے سے اجتناب کرے ۔“
[الأدب المفرد: 174 ، 67/1 ، احمد: 7279 ، أبو يعلى: 6274 ، عبد الرزاق: 17952 ، بيهقي: 18071]