ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
غسل کر رہا ہو ، اسے سلام کہنا کیسا ہے؟
جواب :
غسل کرنے والے کو سلام کہنا جائز ہے اور اس کا جواب دینا بھی جائز ہے۔
❀ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں :
ذهبت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الفتح، فوجدته يغتسل وفاطمة ابنته تستره، قالت : فسلمت عليه
”میں فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئی، میں نے پہنچی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرما رہے تھے، آپ کی بیٹی نے پردہ کیا ہوا تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔ “
(صحيح البخاري : 357 ، صحیح مسلم : 336)