غسل جنابت میں بالوں میں ہاتھ پھیرنے کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

ایک عالم نے مسئلہ بتایا کہ حدیث میں ہے کہ غسل جنابت میں وضو کے بعد سر پر تین اوک پانی ڈالنے سے پہلے ہاتھ گیلے کر کے اچھی طرح سر کے بالوں میں پھیرنے چاہئیں، کیا یہ درست ہے؟

الجواب

عالم صاحب کی بتائی ہوئی حدیث صحیح ہے ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل شروع کرتے تو پہلے اپنے ہاتھ دھوتے ، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اپنی شرم گاہ دھوتے ، پھر وضوء کرتے ، پھر پانی لے کر سر کے بالوں کو تر کرتے ، پھر تین لپ پانی کے بھر کر سر پر ڈالتے ، پھر اپنے سارے وجود کو دھوتے ، پھر اپنے پاؤں دھوتے۔ ( بخاري، كتاب الغسل، باب الوضوء قبل الغسل، مسلم واللفظ لمسلم)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے