غار ثور میں جنت کی نہر جاری ہو گئی
تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ غار ثور میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو انہیں پیاس لگی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : غار کے دھانے پر چلے جاو، وہاں جا کر پانی پی لو۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے وہاں جا کر پانی پیا، وہ پانی شہد سے زیادہ میٹھا، دودھ سے زیادہ سفید اور کستوری سے زیادہ خوشبو دار تھا، پھر واپس آ گئے تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کی نہروں کی حفاظت جس فرشتے کے سپرد کی گئی، اسے اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا کہ تمہاری خاطر وہ جنت الفردوس کی نہر کا پانی غار کے دھانے تک لے آئے۔

تحقیق الحدیث :

اسناد ضعیف۔

سیوطی نے خود اس کو نہایت ضعیف کہا ہے۔ [خصائص الكبرىٰ ج 1، ص : 308]
سیوطی کہتے ہیں اس کو ابن عساکر نے نہایت ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توحید ڈاٹ کام پر پوسٹ کردہ نئے اسلامی مضامین کی اپڈیٹس کے لیئے سبسکرائب کریں۔