عید کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

عید کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب:

ناجائز اور ممنوع ہے۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا صيام في يومين: يوم الفطر ويوم الأضحى
دو دنوں میں روزہ رکھنا جائز نہیں: عید الفطر اور عید الاضحی کے دن۔
(صحیح البخاری: 1990، صحیح مسلم: 1138)