تحریر: عمران ایوب لاہوری
تکبیرات عیدین کا حکم
بعض حضرات ان کی فرضیت کے قائل ہیں جبکہ اکثر کے نزدیک عیدین کی تکبیریں سنت ہیں۔
(ابو حنیفہؒ ، مالکؒ) اگر کوئی تکبیر چھوڑے گا تو سجدہ سہو کرے گا۔
(جمہور) ایسے شخص پر کوئی سجدہ سہو نہیں۔
(شوکانیؒ ) یہ تکبیریں اس لیے واجب نہیں ہیں کیونکہ وجوب کی کوئی دلیل موجود نہیں۔
(صدیق حسن خانؒ) عید کی تکبیر جان بوجھ کر یا بھول کر چھوڑ دینے سے نماز باطل نہیں ہوتی ۔
[الروضة الندية: 361/1]
(ابن قدامہؒ) اس مسئلے میں کوئی اختلاف میرے علم میں نہیں (یعنی تکبیریں سنت ہیں ) ۔
[المغني: 275/3]