تحریر: عمران ایوب لاہوری
عیدین کی اہمیت اور فضیلت
”عیدین“ لفظ ”عید“ کا تثنیہ ہے جو دراصل باب عَادَ يَعُودُ (نصر) سے مشتق ہے۔ اس کا معنی ”لوٹنا ، یا بار بار لوٹ کر آنے والا دن“ مستعمل ہے۔ عیدین سے مراد عید الفطر اور عیدالاضحیٰ ہے۔ ان دونوں کا نام اس لیے عید رکھا گیا ہے کیونکہ یہ دن بار بار خوشی لے کر لوٹتے ہیں۔ اس کی جمع ”اعیاد“ آتی ہے۔
[القاموس المحيط: ص / 274 ، المنجد: ص/ 590 ، نيل الأوطار: 579/2 ، تحفة الأحوذي: 91/3]
کتب سیر کے مطابق یہ عید دوسری ہجری میں مشروع ہوئی۔
[سبل السلام: 684/2]
لیکن بعض حضرات نے یہ موقف ظاہر کیا ہے کہ عید ہجرت کے پہلے سال مشروع ہوئی ۔
[الفقه الإسلامي وأدلته: 1386/2]