ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
عورت کے لیے زیور پہننا کیسا ہے؟
جواب:
عورت شرعی دائرہ میں رہ کر زیب و زینت کر سکتی ہے، زیور بھی زینت ہے، لہذا وہ سونے، چاندی اور ہیرے وغیرہ ہر دھات کا زیور پہن سکتی ہے۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿أَوَمَنْ يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ﴾
(الزخرف: 18)
بھلا جس کی پرورش زیورات میں کی جاتی ہے (اسے اللہ تعالیٰ کی اولاد قرار دیا جا سکتا ہے؟)
❀ علامہ الکیا ہراسی رحمہ اللہ (504ھ) فرماتے ہیں:
فيه دليل على إباحة الحلي للنساء والإجماع منعقد عليه، والأخبار فى ذلك لا تحصى
یہ آیت دلیل ہے کہ عورتوں کے لیے زیور پہننا مباح ہے، اس پر اجماع منعقد ہے، اس بارے میں احادیث بے شمار ہیں۔
(أحكام القرآن: 369/4)