تحریر: عمران ایوب لاہوری
غسل کے لیے عورت کے بال کھولنا
(البانیؒ) عورت کے بال کھول کر اچھی طرح دھونے چاہیں ۔
[أحكام الجنائز: ص/ 65]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی روایت میں ہے کہ :
نقضنه ثم غسلته ثم جعلنه ثلاثة قرون
”انہوں نے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو غسل دیتے ہوئے ) اس کے بالوں کو کھولا ، پھر انہیں دھویا ، پھر ان کی تین مینڈھیاں بنا دیں ۔“
[بخاري: 1260]