سوال
کیا عورت اپنے خاوند کے لیے فیشن کر سکتی ہے یا نہیں؟ پردے کے اندر نیز ایسے تمام لباس جن سے نہ عریانیت ظاہر ہوتی ہو اور نہ فیشن، پہن سکتی ہے یا نہیں؟ مثلاً لہنگا یا گھاگھرہ وغیرہ۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ عورت اپنے خاوند کے لیے خوشبو، زینت وغیرہ اختیار کر سکتی ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو۔
◄ ایسی حالت میں وہ خاوند کے علاوہ دوسروں سے بالکل الگ اور پردہ میں رہے۔
◄ عورت کے لباس کے بارے میں شریعت نے جو شرائط عائد کی ہیں، اگر وہ تمام شرائط کسی بھی لباس میں پائی جائیں تو عورت اس کو زیب تن کر سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب