عورت فجر کے بعد حیض سے پاک ہونے پر کیا دن کا صوم رکھے ؟
سوال : جب عورت طلوع فجر کے بعد فوراً (حیض یا نفاس سے ) پاک ہو جائے تو کیا کھانے پینے سے رک جائے اور اس دن کا صوم رکھے ؟ اور اس دن کے صوم کا اعتبار کرے ؟ یا اس پر اس دن کی قضا واجب ہے ؟
جواب : جب عورت کا خون طلوع فجر کے وقت یا اس سے کچھ پہلے بند ہو جائے تو اس کا صوم صحیح ہو گا، اور فرض ادا ہو جائے گا اگرچہ وہ اچھی طرح صبح ہونے کے بعد غسل کرے۔ لیکن اگر خون اچھی طرح اجالا ہو جانے کے بعد بند ہو تو اسے اس دن کھانے پینے سے رُک جانا چاہیے۔ البتہ اس کا صوم کافی نہیں ہو گا، بلکہ اسے رمضان کے بعد اس کی قضا کرنی پڑے گی۔ واللہ اعلم۔ ’’ شیخ ابن جبرین۔ رحمہ اللہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: