عورت خواتین کی امامت کروائے ، تو صف کے درمیان کھڑی ہوگی

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب صف بندی کے احکام و مسائل سے لیا گیا ہے۔

عورت بطور امام صف کے درمیان:

عورت خواتین کی امامت کروائے ، تو صف کے درمیان کھڑی ہوگی۔

🌸ریطہ حنفیہ رحمتہ اللہ بیان کرتی ہیں :
أمتنا عائشة فقامت بينهن فى الصلاة المكتوبة .

’’ہمیں عائشہ رضی الله عنه نے صف کے درمیان کھڑے ہو کر فرض نماز کی امامت کرائی۔‘‘
🌿(سنن الدارقطني : 1507 ، وسنده صحيح)

حافظ نووی رحمتہ اللہ نے اس کی سند کو ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔