تحریر: عمران ایوب لاہوری
عورت خلع کب لے سکتی ہے
(ابن قدامہؒ ) منجملہ اگر عورت اپنے شوہر کو اس کی خلقت و صورت ، یا اس کی سیرت و اخلاق یا دین ، یا عمر میں بڑا ہونے ، یا کمزور ہونے ، یا اس کی مثل کسی وجہ سے نا پسند کرتی ہو اور ڈرتی ہو کہ وہ اس کی فرمانبرداری میں اللہ کا حق ادا نہیں کر سکے گی تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اس سے اپنے نفس کے بدلے میں معاوضہ (یعنی مہر وغیرہ) بطور فدیہ ادا کر کے خلع اور جدائی اختیار کر لے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ [البقرة: 229]
”پس اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود قائم نہیں رکھ سکیں گے تو ان پر (خلع میں) کوئی گناہ نہیں ۔“