ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 526
سوال
کیا عورتیں بال کاٹ سکتی ہیں؟ مسلم کی ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بال کندھوں تک تھے۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی وہ احادیث جن میں واصلة اور مستوصلة (بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی) پر لعنت کی گئی ہے، اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اس دور میں عورتیں عام حالات میں بال نہیں کٹواتی تھیں۔ صرف حج یا عمرہ سے احرام کھولتے وقت عورتیں بال کٹواتی تھیں۔
آپ کی پیش کردہ جو روایت ہے، وہ مرفوع نہیں ہے، کیونکہ اس میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی وفات سے پہلے کا کوئی ذکر موجود نہیں — نہ صراحت کے ساتھ اور نہ اشارہ کے طور پر۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب