عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا دورِ خلافت: عدل و انصاف کی روشن مثال
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور حکومت کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟

جواب :

امیر المومنین عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ عادل اموی حکمران تھے ، ائمہ نے انہیں خلفائے راشدین میں شمار کیا ہے۔ تمام اہل علم نے آپ رحمہ اللہ کی مدح وستائش کی ہے۔
❀ مؤرخ اسلام ، حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں :
أطبق الأئمة على شكره وعلى مدحه، وعدوه من الخلفاء الراشدين ، وأجمع الناس قاطبة على عدله ، وأن أيامه كانت من أعدل الأيام .
”ائمہ عظام نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی شکر گزاری اور مدح و ستائش کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہیں خلفائے راشدین میں شمار کیا ہے، تمام لوگ آپ رحمہ اللہ کے عادل ہونے پر متفق ہیں، نیز اجماع ہے کہ آپ رحمہ اللہ کا دور خلافت ( خلفائے اربعہ کے بعد ) سب سے زیادہ عدل وانصاف والا دور تھا۔“
(البداية والنهاية : 287/9 ، 696/12)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے